(ملفوظ 66)کم ہمتی کی بات

(ملفوظ ۶۶) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ایک مرتبہ میں موضع (جگہ)اعظم گڑھ گیا تھا۔ وہاں رات کو بعد عشاء بیان ہوا وہاں غیرمقلد بھی ہیں ایک شخص نےاثناء(شروع)وعظ میں پرچہ دینا چاہامیں نےانکارکردیاایک صاحب کو بڑا ہی تعجب ہوا کہنے لگے بڑی ہی ہمت کی بات ہے ورنہ طبعی بات ہےکہ ایسا پرچہ پڑھنے کو دل چاہتا ہے میں نے کہا جی نہیں بلکہ بڑی کم ہمتی کی بات ہے یہ احتمال تھا کہ شاید اس میں کسی غیر مقلد کی طرف سے یا غیر مقلد کی نسبت کوئی بیہودہ مضمون ہو تو اگرہمت ہوتی تو اس کو دیکھ کرضبط کرتا اب دیکھنے کی ہمت نہ کرنا یہ کمزوری کی دلیل ہے