(ملفوظ 10 )ایک عالم کو دوسرے عالم پر قیاس کرنا غلطلی ہے

ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اس عالم کو دوسرے عالم قیاس کرنا ہی سخت غلطی ہے یہاں پر ہی دیکھ لیجئے کہ ایک اقلیم کو دوسری اقلیم کو دوسری اقلیم سے زیادہ تفاوت نہیں ہوتا مگر دونو ں کے خواص میں بڑا فرق ہوتا ہے اور وہ تو عالم ہی دوسرا ہے وہاں کی زندگی اور بے وہاں کی نعمتیں اور ہیں وہاں کی چیزوں کو یہاں کی چیزوں سے کیا نسبت ۔