(ملفوظ 120)ایک انگریزی خواں کا دن میں کئی لباس تبدیل کرنا :

ایک مولوی صاحب کے جواب میں فرمایا کہ کلیہ تونہیں مگراکثریہ ہے کہ یہاں جوجس کے لئے تجویزکیا جاتا ہے وہ اسی کا اہل ہوتا ہے اور یہ میں پھر کہے دیتا ہوں کہ یہ کلیہ نہیں کبھی کوئی شبہ ودار کرے ایک صاحب یہاں انگریزی کی تعلیم یافتہ آئے تھے صبح سے شام تک کئی لباس بدلتے تھے وطن پہنچ کراپنے حالات کا خط لکھا میں نے علاوہ ان باتوں کے جواب کے ایک حالت یہ بھی لکھی کہ آپ جس وقت تک یہاں پرمقیم رہے آپ غزل کے مصداق رہے کہ
گہے درکسوت لیلیٰ فر شد ، گہے در صورت مجنون برآمد
( کبھی لیلٰی کے لباس میں چھپ گئے کبھی مجنون کی صورت میں نکلے ۔ 12)
اقرار کیا اور لکھا کہ میں خود محجوب ہوں آئندہ ان شاءاللہ ایسا نہ ہوگا ۔
11/ربیع الاول 1531ھ مجلس خاص بوقت صبح یوم یکشنبہ