ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ایک مولوی صاحب کسی کی معزرت کو آئے تھے ان سے جو دس برس پہلے بات کہی گئی تھی اب اسکو کرنے پر آمادہ ہوئے میں نے وہی شرط لگائی کہ معافی کا اعلان کرو بذریعہ اشتہار اب آمادہ ہوئے ہیں لفظ آمادہ پر مزاحا فرمایا کہ پہلے نر بنے ہوئے تھے اب مادہ ہوئے میں اسی وقت رعونت کو توڑنا چاہتا تھا ـ
