(ملفوظ 139)آجکل کے غیرمقلدین کی بے انصافی :

ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آج کل کے غیرمقلدین کی بے انصافی ملاحظہ کیجئے جواپنے اجتہاد سے اصول قائم کئے ہیں کہ وہ بھی منصوص نہیں ان کو تمام دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں اور عمل کرنے پر ترغیب دیتے ہیں اور حنفیہ نے جو اصول قائم کئے ہیں جو اجتہادی ہونے میں ان ہی کے ہم پلہ ہیں ان کو تسلیم نہیں کرتے آخر ان میں اوران میں فرق کیا ہے کہ ان کے قائم کردہ اصول توبدعت نہ ہوں اور حنفیہ کے اصول بدعت ہوں جودلیل ان کی سنیت کی بیان کی جائے گئ وہی جواب اور دلیل ہماری طرف سے ہوگا دیکھیں کیا جواب ملتا ہے۔