( ملفوظ 310)آجکل کی تہذیب تعذیب ہے

ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آج کل کے مدعیان تہذیب میں تہذیب تو خاک نہیں ـ ہاں تعذیب ہے ان نیچریوں سے میں کہا کرتا ہوں کہ تم چالیس روز پاس رہو ـ تب سوال پیدا کرنے کی قابلیت پیدا ہو اور صاحب میری تو بڑے بڑے مدعیوں سے گفتگو ہوئی ـ سچ جانے چار منٹ بھی نہ چلے اور بک بک کرنا یہ کوئی کمال کی بات نہیں ـ