( ملفوظ 30 )اکثر جاہل صوفی حفوظ نفسانیہ میں مبتلا ہیں

ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آج کل کے اکثر جاہل صوفی حفوظ نفسانیہ میں مبتلا ہیں طریق کی حقیقت سے بے خبر ہیں یہ کیفیات اور لزات کو مقصود سمجھتے ہیں سو ایسے لوگ باکل کورے ہوتے ہیں میں تو کہا کرتا ہوں آج کل کے صوفی نہیں سوقی ( بازاری ) ہیں اور یہ آج کل سماع اہل سماء نہیں – اہل رض –
“” ولکنہ اخلد الی الا رض “”
کے مصداق ہیں کا نپور کی حکایت حافظ عبداللہ مہتمم جامع العلوم نے بیان کی تھی کہ سماع ہو رہا تھا ایک شخص کو وجد شروع ہوا حالت وجد میں ایک پاس والے شخص نے امتحان کے لۓ صاحب وجد کی چادر اوتار کر قوال کو دے دی بس فورا ہی وجد ختم ہو گیا اور چادر کی وپسی کا تقاضا کرنے لگےبڑا جھگڑا ہوا یہ ان کے وجد کی حقیقت ہے محض جھوٹے مکار ـ