(ملفوظ 238) عملیات میں عامل کی قوت خیال کوبڑا دخل ہے :

ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ جی ہاں عملیات میں تھوڑا تھوڑا دونوں کا اثرہوتا ہے یعنی خود الفاظ کا بھی اورعامل کے خیال کا بھی مگریہ ممکن ہے کہ ایک کا زیادہ اورایک کا کم ہوتا ہو باقی تجربہ یہ ہے کہ عامل اگربددلی یا بے توجہی سے تعویذ لکھے تواثر نہیں ہوتا عامل کی قوت خیالیہ کو اس میں داخل ہے اور کبھی بدون ان اسباب کے بھی کام چل جاتا ہے چنانچہ میرے ایک دوست ہیں ان کی لڑکی پرآسیب کا اثر ہوا میں نے اطلاع ہونے پربجائے تعویز لکھ کردینے کے ایک مضمون پرچہ پرلکھ دیا کہ اس جن کو یہ مضمون دکھلا دینا اس پرچہ کا مضمون یہ تھا کہ اگر تم مسلمان ہوتو میں تم کو قرآن وحدیث ک وہ عیدیں جو کسی مسلمان کے ستانے پروارد ہیں یاد دلاتا ہوں اوراگرتم کافرہوتو ہم اول صلح کی درخواست کرتے ہیں اوراگرصلح منظور نہیں تو جنگ کی صورت میں گومیرے پاس کوئی سامان مقابلہ کا نہیں مگر بحمداللہ مسلمانوں میں ایسے لوگ موجود ہیں کہ جوتمہاری کافی طرح پرخدمت کریں گے پرچہ پہنچنے پرمعلوم ہوا کہ اس پرچہ کے مضمون کو پڑھ کریہ کہا کہ اب ہم جاتے ہیں اس لئے کہ یہ ایسے شخص کا رقعہ نہیں ہے کہ جس پرخیال نہ کیا جاوے خاموشی سے سلام کرکے رخصت ہوا تو ان میں بھی ہرقسم کی طبائع کے ہوتے ہیں شریف بھی اور شریر بھی یہ بیچارے کوئی شریف ہوں گے ۔