ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ جس سے اصلاحی تعلق ہوا اگر اس پر کوئی شبہ ہو تو اس کے متعلق خود اس سے تسلی کرنا نہ چاہئے نہ اسکے متعلقین سے اس سے اسکو طبعا انقباض ہوگا اور انقباض کی حالت میں کوئی نفع نہیں ہوگا جواب میں اس لئے پس و پیش کریگا اس میں ایک گو نہ خود غرضی کا شائبہ ہے اور اسکے متعلقین سے اس لئے کہ ان کو اس سے رنج ہو جائیگا یہ طریق بہت ہی نازک ہے اسکے ہر قدم پر سخت احتیاط کی ضرورت ہے ـ
7 محرم الحرام 1351 ھ مجلس بعد نماز ظہر یوم شنبہ
