خواجہ صاحب نے عرض کیا کہ بعض لوگ مشورہ لیتے ہیں کہ ہمیں کیا کرنا چاہئے فرمایا کہ مشورہ دیدینا چائیے ایک مسلمان کی اعانت ہے ہاں ازخود مشورہ نہ دینا چاہئے بعض خیر خواہ ہمدردی کی وجہ سے ازخود مشورہ دیدیتے ہیں جس کا انجام اکثر بہت برا ہوتا ہے البتہ اگرکوئی خود پوچھے مسلمان ہے اعانت کرنا چاہے اور مشورہ دیدینا چاہئے مگر ساتھ ہی میں یہ بھی کہہ دیا جاوے کہ اگر تمہارے سمجھ میں بھی یہ مشورہ آجائے تو اس پرعمل کرنا ہماری رائے سمجھھ کرمت کرنا ورنہ اس کا ہم پرکلفت کا ا ثرہوگا ۔
