ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ بدوں واقفیت فن کے آدمی ہمیشہ غلطیوں میں مبتلا رہتا ہے اور حقیقت کا پتہ نہیں چلتا مجھ کو پچھلے دنوں کچھ بدخوابی کی شکایت ہوگئی تھی ہم ایک حکیم صاحب سے حالت عرض کرتا وہ کچھ تجویذ کردیتے مگر کچھ نفع نہ ہوتا تومیں نے سمجھا یہ توجہ سے نہیں بتلاتے سرسری یاد سے کچھ کہہ دیتے ہیں لاؤ ہم ہی کتابیں مٰیں دیکھنا شروع کیا تواس مرض کے جتنے اسباب اس میں لکھے تھے میں نے دیکھا کہ سب میرے اندر موجود ہیں اب کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ میں کون سے سبب کا علاج تجویز کروں میں نے کتا ب لے جاکر حکیم صاحب کوحوالے کی اور کہا کہ یہ کتا ب آپ ہی کے کام کی ہے ہمارے کام کی نہیں اور راز معلوم ہوا کہ کچھ کچھ اسباب توسب ہی ہوتے مگر متعدد درجہ مٰیں سبب ہوتا ہے وہی مرض میں موثر ہوتا ہے اس کواہل فن ہی سمجھتے ہیں ہم نہیں سمجھ سکتے اسکی وجہ یہ ہے کہ وہ فن سے واقف ہیں ہم فن سے واقف نہیں غرض ندون فن کی مہارت اور واقفیت کے کسی فن میں دخل دینا درمعقولات کا مصداق ہے ۔
