فرمایا بے اصولی بات سے تکلیف ہوتی ہے حتی کہ اگر بے اصولی معاملہ میرے ساتھ نہ ہو دوسرے کے ساتھ ہوتب بھی دیکھ کرنا گواری ہوتی ہے پس اس ناگواری کا اثر اپنی ذات کے ساتھ خاص نہیں میں تو اپنے دوستوں سے یہ چاہتا ہوں کہ سب کے سب اصول کے پابند بن جاویں کسی کو اپنی ذات سے تکلیف نہ پہنچے یہ سلوک کا بڑا حصہ ہے ۔
