ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ بلا قصد اور نیت کے بھی ثواب ملتا ہے انما الاعمال بالنیات ۔ جو آیا ہے یہ اعمال نیت ہے یعنی اعمال کا ثواب تو نیت پر ہی موقوف ہے مگر غیر اعمال کا ثواب بدون نیت کے بھی مل جاتا ہے جیسے حدیث میں ہے کہ کوئی باغ لگائے یا کھیتی کرے اور اس سے بدون اس شخص کے قصد کے کوئی آدمی یا بہیمہ ( جانور ) انتفاع حاصل کرے اور اسکو خبر نہ ہو اسپر بھی ثواب ملتا ہے ـ
