(ملفوظ 403)بلا ضرورت شدید شرعی ذریعہ معاش چھوڑنا مناسب نہیں

ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ایک شخص نے بلا وجہ نوکری چھوڑدی تھی پھرباوجود بے کوشش اور سعی کے بھی تمام عمر نوکری نہیں ملی ۔ فرمایا کہ اپنے ذریعہ معاش کو چھوڑنا بلا ضرورت شدید شرعی مناسب نہیں یہ بھی ایک قسم کی ناشکری اور کفران نعمت ہے ۔ حضرت حاجی صاحب رحمتہ اللہ علیہ فرماتے کرتے تھے کہ ضعفاء کو نا جائز ذریعہ کی کوشش میں لگارہے اورحکمت یہ بیان فرمایا کرتے تھے کہ اب معصیت ہی میں مبتلا ہے اسباب معاش چھوڑ دینے کے بعد افلاس ہوگا اور اسی سے جو پریشانی ہوگی اس میں اندیشہ کفرکا ہے اوراب معصیت وقایہ ہورہی ہے کفر کا ۔ فرمایا کہ کیس حکیمانہ بات فرمائی ہاں اگر جائزصورت مل جائے تو اس وقت اس ناجائز کو چھوڑ دے ۔