(ملفوظ15)بزرگوں کی شان میں گستاخی سے سوخاتمہ کا اندیشہ :

ایک صاحب کے سوال کےجواب میں فرمایا کہ جی ہاں ایسے ہی اکثر غیر مقلد ہیں حدیث کا تو نام ہی نام ہے محض قیاسات ہی قیاسات میں اپنے ہی مقلد ہیں حدیث کی تو ہوا بھی نہیں لگی اور ایک چیز کا تو ان میں نام ونشان نہیں وہ ادب ہے نہایت ہی گستاخی اور بے ادب ہوتے ہیں جوجس کو چاہتے ہیں کہہ ڈالتے ہیں بڑے جری ہیں اس باب میں بزرگوں کی شان میں گستاخی کرنے والا بڑے ہی خطرہ میں ہوتا ہے اندیشہ ہوتا ہے سوخاتمہ کا حق تعالی رحم فرمائیں اور فہم سلیم عطا فرمائیں ۔
2/ربیع الاول 1351 ھ مجلس بعد نماز جمعہ