(ملفوظ 243)دیہات میں جمعہ کا جواز پوچھنے والے سے عجیب سوال :

فرمایا کہ ایک شخص نے بذریعہ خط دریافت کیا ہے کہ دیہات میں جمعہ جائز ہے یا نہیں میں نے آج عجیب جواب لکا ہے یہ لکھ دیا ہے کہ کون سے امام کے نزدیک اب بڑا گھبراوے گا اگر میں لکھتا کہ جائز نہیں تو چونکہ وہ میرا فتویٰ ہوتا سائل بڑی گڑبڑ کرتا اب ایک امام کا قول نقل کردوں گا اور اب چونکہ اس نے کسی امام کو قول دریافت نہیں کیا اس لئے نہیں لکھا اسی جواب کی نظیر ایک دوسرا جواب یاد آیا ایک شخص نے لکھا تھا کہ یہ چھوٹی قومیں کیوں ذلیل ہیں میں نے لکھا کہ دنیا میں یا آخرت میں پھر خط آیا جس میں لکھا شافی جواب نہ ملا اورکچھ اعتراضا بھی لکھا میں نے لکھ دیا کہ جہاں سے شافی جواب ملے وہاں سے منگا لولوگ اپنا تابع بنانا چاہتے ہیں ہم سے خدمت لینے کا توحق ہے مگر حکومت کرنے کا حق نہیں ۔