ایک ذاکر شاغل مقیم خانقاہ سے حضرت والا نے انکی کسی کوتاہی پرمواخذہ فرماتے ہوئے فرمایا کہ مجھ کوتو بدنام کیاجاتا ہے کہ سخت ہے ان کی نرمی کوکوئی نہیں دیکھتا یہ کیا کرتے ہیں ۔ اب اگر ان کے اخلاق درست کروں تم میرے اخلاق خراب ہوتے ہیں اور اگراپنے اخلاق کی درستی کرتا ہوں اورمتعارف اخلاق اختیار کرتا ہوں تو ان کے اخلاق بگڑتے ہیں میں سوچ رہا ہوں کہ اپنے ہی اخلاق درست کروں ۔
