ایک صاحب کی غلطی پر متنبہ فرماتے ہوئے فرمایا کہ میں جب کسی ک کوتاہی یا غلطی پر متنبہ کرتا ہوں خود مجھ پر اسوقت ایک خوف کا غلبہ ہوتا ہے اور جہاں کسی نے معذرت پیش کی میں فورا نرم ہو جاتا ہوں اس لئے کہ مجھ کو بھی تو خوف ہے کہ اگر کہیں حق تعالی مجھ سے اسی طرح ، مواخزہ فرمائیں اور معزرت قبول نہ ہو تو کیا جواب دے سکتا ہوں جب اللہ تعالٰی کے یہاں توبہ قبول ہے تو بندوں کی کیا حالت اور کیا ہستی ـ
