( ملفوظ 452)غیر مقلدین اور بد گمانی

ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ امور اجتہادیہ میں بزرگان سلف سے بھی بعض فرد گزاشتیں ہو سکتی ہیں لیکن انکا مسلک اور قصد اتباع سنت تھا جہلا معترضین خواہ مخواہ انکو مہتم کرتے ہیں اور یہ مرض بدگمانی کا زیادہ تر گستاخ غیر مقلدین میں ہے انکا ہر وقت یہ ہی مشغلہ ہے ـ
12 صفر المظفر 1351 ھ مجلس بعد نماز ظہر یوم شنبہ