ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ حب دنیا کےعلاج میں یہ مرقبہ نہایت مفید ہے کہ قبر میں اس طرح کفن گل گیا اعضاء منتشر ہو گئے موت سے لوگ گھبراتے ہیں مگر مومن کے لئے موت بڑی مسرت کی چیز ہے یہی وہ پل ہے جس سے گزر کر محبوب تک رسائی ہو گی باقی طبعی تکلیف ایسی ہے جیسے بچے کا آپریشن کیا جاتا ہے وہ اس پر روتا ہے چلاتا ہے مگر مربی خوش ہیں کہ جب اچھا ہو جائے گا اسی کو فرماتے ہیں ـ
طفل میلرزدز نیش احتجام مادر مشفق ازاں غم شاد کام
