ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ حسن معاشرت کو تو اچھے پڑھوں نے بھی دین کی فہرست ہی سے نکال دیا یہ باتیں دین ہی نہیں سمجھی جاتیں محض نمازروزہ چند عقیدوں کو دین سمجھا جاتا ہے آگے صفر۔ حالانکہ حدیث شریف میں صاف آیا ہے کہ اگر دو مسلمان قصدا پاس بیٹھے ہوں کے بیچ میں جاکر مت بیٹھو ممکن ہے کہ وہ قصدا پاس بیٹھے ہوں محبت کی وجہ سے سے یا کسی مصلحت کی وجہ سے تو ایسی ہلکی ہلکی باتوں کی جب نصوص میں تعلیم ہے اس سے اندازہ کرلیا جاوے کہ دین میں حسن معاشرت کی تعلیم ہے یا نہیں ۔
