(ملفوظ 168)انسان کے انتہائی کمال کی علامت :

ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آدمی میں جتنا کمال ہوتا جاتا ہے اتنی ہی اس کے معاملات میں مقالات میں سلامت آتی جاتی ہے جب انتہائی کمال حاصل ہوتا ہے تو اس وقت یہی معلوم نہیں ہوتا کہ عہ عالم بھی ہے یا نہیں اس کی تائید میں مولوی عبیداللہ ناظم مؤتمرالانصار کا ایک مقولہ بیان فرمایا کہ وہ جب یہاں آئے تو مجھ سے کلیدی مثنوی کی تکمیل کی فرمائش کی میں نے عذر کیا کہ لیاقت علمی تو کبھی مجھ کو صاصل ہی نہیں ہوئی مگر اب تو اصطلاحیں وغیرہ بھی سب بھول بھاگ گئے وہ لفظی علم بھی غالب ہوگیا انہوں نے کہا کا تو وہ ہی وقت ہے جب یہ اصطلاحیں بھی دی جائیں ۔