(ملفوظ 335)اصلاح نفس کے لئے خود علاج تجویز کرنا بھدا پن ہے

ایک خط کے سلسلہ میں فرمایا کہ یہ لکھا ہے کہ میرے نفس کی اصلاح کے لئے ذکر وشغل بھی تعلیم فرمایا جاوے فرمایا کہ کیا بھدا پن ہے یہ لکھنا چاہئے تھا کہ میرے نفس کی اصلاح کے لئے جومناسب ہو تعلیم فرمادیں میں نے جواب میں لکھ دیا ہے کہ جب خود علاج تجویز کرتے ہوء تو پھر دوسرے کی کیا ضرورت ہے جوجی چاہے وہ پڑھ لیا کرو کیا بے ہودگی ہے اب اگر اس کے جواب میں کچھ ذکر وشغل لکھ دیتا تو یہ شخص ہمیشہ کے لیے جہل میں مبتلا رہتا اوریہ سمجھتا کہ ذکرشغل سے اصلاح ہوجاتی ہے ۔