(ملفوظ 171)کم سونے کا نتیجہ بڑھاپے میں مضر ہوگا :

ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت بعض لوگ ذکر کے لئے علاج نیند کاعلاج کرتے ہیں تاکہ نیند میں کمی اورذکرمیں بیشی ہو یہ جائز ہے یا نہیں فرمایا کہ اگر نیند حد اعتدال سے بڑھی ہوئی ہوتو مرض ہے علاج ضروری ہے اوراگراعتدال پرہوتو اس کی کمی کی سعی کرنا اپنے کو ہلاکت اور مرض میں ڈالنا ہے عرض کیا کہ بعض کہتے ہیں کہ ہم کو کم سونے سے تکلیف ہی نہٰیں ہوتی فرمایا کہ گوحال نہ ہو مگر مآل میں مثلا بڑھاپے میں اس کا نتیجہ برا ہوگا اور مضرہوگا ۔