( ملفوظ 416) کثرت مشاغل سے قواعد کی ضرورت پڑتی ہے

ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ کثرت مشاغل کی وجہ سے قواعد و ضوابط کی ضرورت ہوتی ہے ـ اور اگر کثرت سے مشاغل نہ ہوں تو پھر قواعد ضوابط کی چنداں ضرورت نہیں ہوتی اور بے ضابتگی سے تنگی بھی نہیں ہوتی ـ مثلا ایک شخص عصر کے بعد ملنا چاہتا ہے اور مجھ کو کوئی کتاب دیکھنا ہے یا کوئی فتوی لکھنا ہے تو اب تنگی ہوگی یا نہیں ـ یقینی بات ہے کہ تنگی ہوگی ـ سبب اس کا وہی مشاغل اور اگر کوئی کام نہ ہوتا تو اس شخص کو لے کر بیٹھ جاتا دس پانچ منٹ میں کوئی حرج نہ تھا ـ