( ملفوظ 394) خاں صاحب بریلوی کے ایک معتقد کا بیان

ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ کلکلتہ میں ایک شخص ان خاں صاحب مذکور کا معتقد میری کتابیں بہت دیکھتا ہے ایک صاحب مجھ سے کہتے تھے کہ وہ شخص کہتا تھا کہ یہ کون کہتا ہے کہ اشرف علی دیوبندی ہے وہ تو جماعت کا آدمی ہے اور اسکے ثبوت میں کچھ میری کتابوں کے مضمون بیان کئے اور معتقدانہ یہ کہتا تھا کہ ایک مسئلہ اختیاری اور غیر اختیاری کا اور اس کے احکام اور آثار کا تو صدیوں سے گم تھا ـ اس کو ایسا ظاہر کیا کہ کسی نے نہیں کیا اور یہ بھی کہا کہ بھلا دیوبند والے کہیں ایسی باتیں اور ایسے مضامین لکھ سکتے ہیں ـ لا حول ولا قوۃ الا باللہ