(ملفوظٖ 12)کوپن میں انگریزی لکھنے سے منی آرڈر واپس :

فرمایا کہ آج ایک منی آرڈر آیا تھا جو تمام انگریزی میں تھا یعنی پتہ کے ساتھ کو پن بھی انگریزی میں لکھا ہوا تھا میں نے اس وجہ سے واپس کردیا کہ میں کس سے بڑھواتا پھروں یہاں ایک معمول یہ ہے کہ مدختم کی جو وقم آتی ہے اس کا پورا پتہ لکھا جاتا ہے اس خیال سے کہ اگر اس درمیان میں وہ شخص مرگیا تو وہ رقم ورثہ کا ترکہ ہوگی اس کو اس پتہ پر واپس کرسکیں اس لئے پوپن پر پورے پتہ کی ضرورت ہے اسی طرح ایک صاحب نے لکھا تھا کہ میں تھانہ بھون فلاں تاریخ تک حاضر ہونا چاہتا ہوں اجازت فرمائی جائے اصل عبارت تو اردو میں تھی مگر آمد کی تاریخ کے ھند سے انگریزی میں لکھے تھے میں نے لکھ دیا کہ میں انگریزی پڑھ نہیں سکا اس لئے آنے کے متعلق کوئی جواب نہیں دیا گیا پھر دوبارہ خط آیا معافی چاہی اور سب اردو میں لکھا جب وہ ہمیں اس وقت سے بچاسکتے ہیں تو کیوں نہیں بچاتے ایک شخص کا خط آیا انگریزی میں نے جواب لکھا عربی بھی میں نے معلق لکھی اس خیال سے کوئی شاید وہاں پر کوئی طالب علم عربی کے ہون ان سے پڑھوا لیں سیدھے ہوگئے پھر عربی میں خط آیا میں نے اردو میں جواب دیا یہ ہوسکتا تھا کہ آئندہ بھی اگر انگریزی میں آتاتو کسی سے پڑھو الیا جاتا مگر ان دماغ کس طرح درست ہوتا ۔