ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ بعض لوگ اسکی شکایت کرتے ہیں کہ ہم گئے تھے ہماری طرف توجہ نہیں کی عجیب بات ہے میں جو اسوقت یعنی صبح کو بیٹھتا ہوں جو کہ خلوت کے کاموں کا وقت ہے مگر عام منظر پر بیٹھتا ہوں تو ان آنے والوں ہی کی وجہ سے کہ کسی کی ضرورت میں حرج نہ ہو اور ان لوگوں کی وجہ سے کہ کسی کی ضرورت میں حرج نہ ہو اور ان ہی لوگوں کی وجہ سے جو یہ کہتے ہیں کہ ہماری طرف توجہ نہیں کرتا انکے آنے کے وقت اپنا کام چھوڑ دیتا ہوں بعض وقت کام کی وجہ سے بات کرنیکو جی نہیں چاہتا مگر کرتا ہوں سو اسقدر تو رعایت مگر اسپر بھی الزام دیا جاتا ہے اور بدنام کیا جاتا ہے اور توجہ کس کو کہتے کیا گود میں لیکر بیٹھنے کو توجہ کہتے ہیں بات سننے کو توجہ نہیں کہتے ـ
