فرمایا کہ ایک صاحب کا خط آیا ہے ـ ان کا لڑکا بھاگ گیا تھا لکھا ہے کہ ایک مہینہ کے بعد خود واپس آ گیا اور آکر تعلیم میں مصروف ہو گیا لیکن بقدر نصاب رقم سفر میں برباد کر آیا ـ میں نے جواب میں لکھا ہے کہ اس مالی خسارے سے آپ کا مجاہدہ ہو گیا سو اس کے ثمرہ کے مقابلہ میں نصاب کیا چیز ہے ـ
