(ملفوظ 405 )مشایخ نے ایک زمانہ میں بیعت کرنا چھوڑ دیا تھا

فرمایا کہ ہاتھ پرہاتھ رکھ کر بیعت کرنے کی رسم ایک زمانہ میں مشائخ نے بھی خلفاء کے بدگمان ہونے کی وجہ سے چھوڑ دی تھیں اس لئے کہ خلفاء کو اس سے شبہ ہوتا تھا کہ یہ بھی مثل سلاطین کے بیعت لیتے ہیں حالانکہ سلاطین اورمشائخ کی بیعت میں فرق تھا ان کی اور قسم کی تھی ان کی اور قسم کی تھی اور اگر یہ ہیت بیعت کی ایسی ضروری چیز ہوتی جیسا اکثر اہل رواج سمجھتے ہیں کہ بدوں ہاتھ درہاتھ بیعت ہوہی نہیں سکتی تو لازم آئے گا کہ عورتیں کبھی بیعت ہی نہیں ہوسکتیں اس لئے کہ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر ان کو بیعت کرنا بوجہ حرمت مس اجنبیہ کے جائز نہیں ۔