(ملفوظ 140 ) مسئلہ تصور شیخ کے متعلق حضرت کی رائے :

ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ تصور شیخ کا مسئلہ کبھی جی کو نہیں لگا اس سے طبیعت الجھتی ہے بلکہ اچٹتی ہے میں حرکت کا فتوی تو نہیں دیتا یہ تو مولانا شہید رحمہ اللہ ہی کا منصب تھا مگرایسا حلال سمجھتا ہوں جیسے اوجھڑئ کو حلال سمجھتا ہوں مگر کھا نہیں سکتا پس اسی درجہ میں سمجھتا ہوں تصور شیخ کو گوحضرت مجدد صاحب نے اس کے نافع اورمحمود ہونے پربڑا زور دیا ہے مگر میں امرفطری کو کیا کروں ۔
12/ربیع الاول 1351ھ مجلس بعد نمازظہریوم دوشنبہ