(ملفوظ 481) معاشرتی کوتاہیاں :

ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ یہ اہل اموال جو ہم لوگون کے ساتھ معاشرتی کوتاہیاں اور غلطیاں کرتے ہیں ان کی اس بے پروائی کی وجہ محض ملانوں کی کم وقعتی ہے کم عقلی نہیں ۔ میرے دل میں تو یہ بات تجربہ سے گئی تھی ۔ بعض لوگ خیال کرتے ہیں کہ ذراسی بات پر بگڑے مگر میری نظر اس بات کے منشاء پر ہوتی ہے گو غلطی زیادہ ثقیل نہ ہو مگرجب منشاءاس کا تذلیل وتحقیر ہوگا تو ظاہر ہے کہ ناگواری بھی شدید ہوگی ۔