( ملفوظ 417) نجس اپنے معدن میں نجس نہیں

ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ فقہا فرماتے ہیں جو نجس چیز اپنے معدن میں ہو وہ نجس نہیں ہوتی ـ چناچہ پیشاب مثانہ میں بھرا ہوا ہوتا ہے ـ اور نماز پڑھنا جاہز ہے ـ وجہ یہ کہ وہاں ازالہ پر قادر نہ تھا ـ پس معدن میں ضرورت ہے اور خارج میں پاک کرنا ضروری ہوا ـ