ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ باطن میں جو نور مدرک ہو مگر غیر مشروع کی طرف لیجائے وہ نور نہیں نار ہے اور نار عشق بھی نہ کہلا ئیگی بلکہ نار جہنم ہے اس ہی لئے ضرورت ہے کہ جو شیخ محدث بھی ہو فقیہ بھی ہو صوفی بھی ہو اسکی صحبت اور اتباع اختیار کرنا چاہئے ورنہ غلطی کا سخت اندیشہ ہے یہ بڑا ہی نازک راستہ ہے قدم قدم پر خطرات ہیں ـ
