(ملفوظ5)رقعہ اور رکا (لطیفہ)

ایک شخص نے آکر نہایت بلند آواز سے عرض کیا کہ میں ایک رقعہ لایا ہوں
فلاں صاحب نے بھیجا ہے حضرت والا نے وہ رقعہ ٓلے لیا اور مزاحا فرمایا کہ رقعہ تو دکھایا
پہچھے اور رکا (شوروغل ) دیدیا یا پہلے ـ اسی سلسلہ میں فرمایا کہ یہ بد سلیقگی کی بات ہے اتنے زور
سے چیخا کہ جیسے اذان دیا کرتے ہیں اعتدال تو رہا ہی نہیں یا تو اس قدر آہستہ بولیں گے کہ
کوئی سن ہی نہ سکے یا کانوں کے پردے بھی پھاڑدیں گے غرض افراط وتفریط سے خالی
نہیں

(ملفوظ4)اعتدال اختیار کرنے میں مصلحت

ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ مجھ سے ایک تاجر نے روایت کی کی ایک شخص نے
جو بریلوی خانصاحب کا مرید تھا گکگتہ میں یہ کہا تھا کہ کون کہتا ہے اشرف علی دیو
بندیوں میں سے ہیں دیوبندی خواہ مخواہ اس کو اپنی طرف منسوب کرتے ہے وہ تو ہماری
جماعت سے ہیں اسکی وجہ صرف یہ ہے کہ میں سختی نہیں کرتا ہر چیز کو اس کی حد پر رکھتا
ہوں حتیٰ کہ بریلوی مسلک کے متعلق بھی غصہ سے کام نہیں لیتا اس اعتدال سے وہ سمجھ
گے کہ یہ ہمارا اہم عقیدہ ہے ہمارے حضرت حاجی صاحب رحمتہ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے
کہ ہر شخص مجھ کو کو اپنے رنگ پر سمجھتا ہے اور میں ہر رنگ سے جداہوں اس پر ایک مثال
عجیب فرمایا کرتے تھے کہ میری ایسی مثال ہے جیسے پانی کہ اس میں کوئی رنگ نہیں مگر
جس رنگ کی بوتل میں بھردوں اس کا وہی رنگ معلوم ہونے لگتا ہے میں اس شعر پر یہ پڑھا
کرتا ہوں ے
ہر کسے ازظن خود شد یار من وزدرون من نہ جست اسرار من

( ملفوظ 3 )اھل محبت کی عجیب شان

ایک سلسہ گفتگو میں فرمایا کہ محبت بھی عجیب چیز ہے اس کی بدولت انسان
سب کچھ برادازت کرلیتا ہے محبوب کی تو خفگی بھی محبوب ہوتی ہے کسی نے خوب کہا
ہے

تم کو آتا ہے پیار پر غصہ ہم کو غصہ پہ پیار آتا ہے

اہل محبت کی تو شان ہی جدا ہوتی ہے حضرت شاہ ابوالمعالی رحمتہ اللہ علیہ کے ایک مرید حج
کو گے شاہ صاحب نے مرید سے کہا کہ جب مدینہ منورہ حاضر ہو تو روضہ اقدس پر میرا بھی
سلام عرض کرنا چنانچہ یہ بعد فراغ حج مدینہ منورہ حاضر ہوئے اور پیرا کا سلام عرض کیا
وہاں سے ارشاد ہوا کہ اپنے بدعتی پیر سے ہمارا سلام کہ دینا جس کو ان مرید نے بھی
سنا جب واپس آئے توحضرت شاہ ابوالمعالی صاحب نے پوچھا کہ ہمارا سلام بھی عرض
کیا تھا انھوں نے کہا کہ میں نے عرض کردیا تھا حضورﷺ نے بھی ارشاد فرمایا کہ اپنے
پیرا ہمارا بھی سلام کہ دینا شاہ صاحب نے فرمایا کہ وہی الفاظ کہو جو وہاں سے ارشاد
ہوئے عرض کیا کہ جب حضورﷺ کے الفاظ حضرت کو معلوم ہیں تو پھر میرے
ہی کہنے کی کیا ضرورت ہے نیز میری زبان سے وہ الفاظ اداہونا سوء ادب ہے شاہ صاحب
نے فرمایا کہ معلوم ہیں مگر سننے میں اور ہی مزا ہے اور بھائی تم خود تو نہیں کہتے وہ تو
حضورﷺ کے ارشاد فرمائے ہوئے ہیں تمہارا ادا کرنا تو حضور ﷺ ہی کا فرمانا ہے اس
میں بے ادبی کیا ہوتی بالا خر مرید نے وہی الفاظ اداکردئیے سن کر شاہ صاحب پر وجد کی
حالت طاری ہوگئی اور کھڑے ہوکر بیسا ختہ زبان پر شعر جاری ہوگیا

بدم گفتی وخر سندم عفاک اللہ نکو گفتی
جواب تلخ میزیبد لب لعل شکر خارا
(آپ نے مجھے بڑا کہا مگر میں تو خوش ہوں اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عنایت
فرماوے آپ کے کے لب شیریں سے تو تلخ جواب بھی پیارا ہی معلوم ہوتا ہے 12ـ)
غرض محبت وہ چیز ہے کہ حضور نے بدعتی بھی فرمایا اور سلام بھی فرمایا اور شاہ صاحب
پر حالت بھی طاری ہرگئی اور بدعت سماع کو فرمایا سماع جامع شرائط صوۃ بدعت ہے حقیقت بدعت نہیں

( ملفوظ2 )ہر کام میں سلیقہ کی ضرورت ہے

ایک صاحب کی غلطی پر موا خذہ فرماتے ہوئے فرمایا جب میں کسی سے کوئی
فرمائش کرتا ہو ں تو میرا قاعدہ جس پر ایسے کم عقلوں کے واسطے خود بھی عمل کرتا
ہوں اور دوسروں سے بھی مشورہ دیتا ہوں کہ بات کہ کر مخاطب سے اعادہ کرالینا چایئے
تاکہ غلط فہمی کا شبہ نہ رہے اور صل بات یہ ہے کہ کام میں ہر بات میں سلیقہ کی
ضرورت ہے سلیقہ سے طبیعت پر اچھا اثر ہوتا ہے اور بد سلیقگی سے طبعیت مکدر ہوتی ہے مگر
آجکل یہ باتیں قریب قریب لوگوں میں مفقود ہیں سمجھنا پر بھی اثر نہیں ہوتا پھر جب
تجربوں کے بعد قواعد مقرر کئے جو اپنی اور دوسروں کی راحت کا سبب ہیں
آدمی کو خود اپنی اصلاح کی فکر نہ ہو دوسراکیا اصلاح کر سکتا ہے

( ملفوظ 1 )منی آرڈر کوپن میں مختصر تحریر کی ضرورت

بسم اللہ الرحمن الرحیم
یکم ذیقعدہ 1350 ھ مجلس خاص بوقت صبح یوم پنجشنہ

فرمایا کہ کل ایک صاحب نے بذریعہ خط اطلاع دی کہ میں ایک منی آرڈر بھیجوں
گا اور اس خط میں منی آرڈر کی رقم کے متعلق تفصیل بھہ درج تھی کہ کس کس مد میں کتنا
کتنا روپیہ صرف کیا جائے میں نے لکھ دیا کہ میں آپ کے اس خط کو محفوظ نہیں رکھ سکتا
اگر اس منی آرڈر کے کوپن میں یہ تفصیل درج ملی تو میں اس منی آرڈر کو وصول لرلوں گا
ورنہ واپس کردوں گا اسی کے متعلق زبانی ارشاد فرمایا کہ پہلے میں انتظار منی آرڈر ایسے
خطوط کو محفوظ رکھ لیتا تھا مگر بار ہا ایسا ہوا کہ خط مدت دراز تک رکھا رہا اور منی آرڈر ندارد
کہیں کچھ کریں کچھ لکھ تو دیتے کی منی آرڈر بھیجونگا جس سے یہ سمجھا جاتا ہے کہ قریب
ہی آجاوے گا لیکن پھر بھیجا ہے نہیں مجھے تو مانت رکھنے کی زحمت فضول ہی اٹھانی پڑی
ان تجربوں کی بنا پر میں نے یہ معمول مقرر کرلیا کہ صاف لکھ دیتا ہوں کہ میں خط کو محفوظ
نہیں رکھ سکتا اگر کوپن میں اس رقم کے متعلق کوئی کافی تحریر نہ ہوئی تو منی آرڈر واپس کر
دیا جائے گا واقعی مجھ کو خط کا یاد رکھنا یا مشاغؒل کیثرہ میں اس کا محفوظ رکھنا بڑا مشکل
ہے اور میں بحمداللہ کسی کو دھوکا نہیں دیتا صاف لکھ دیتا ہوں کہ مجھ سے خط محفوظ نہیں
رکھا جاتا چنانچہ آج ہی ایسا ایک منی آرڈر آیا تھا جس کے کوپن میں کوئی تحریر نہیں تھی اور
اس کے متعلق کوئی خط بھی محفوظ نہ تھا اس کو میں نے واپس کردیا مگر واپس نہ کرتا تو اور
کیا کرتا ـ اتنا تو البتہ مجھے یاد آیا کہ کوئی خط اس رقم کے متلعق آیا تھا مجھے تفصیل تو یا نہیں
رہ سکتی یہ بھی یاد پڑتا ہے کہ مدرسہ کے لئے روپیہ بھیجنے کو لکھا گیا مگر میں محض اس شبہ کی
بناء پر تو وصول نہیں کر سکتا تھا اگر بھیجنا ہو پھر باقاعدہ بھیجیں نہ معلوم یہ کیا حرکت ہے
جب کہ کوپن میں کافی جگہ موجود ہے مگر اس پر ایک حرف نہیں لکھاـ کوپن میں تو اتنی
گنجائش ہے کہ رقم کے متعلق جو لکھ دیتے مگر ایسا نہیں کرتے یہ بھی ایک مرض
ہے کہ علحیدہ کارڈ لفافہ بھیجیں گے اور اپنے نزدیک سمجھیں گے کہ کافی ہوگیا مگر خود الگ
خط بھیجنا بھی تو سبب ہو جاتا ہے کلفت کا اور جیسا ابھی بیان کیا کہ پھر مدت تک خبر
نہیں لیتے اگر اس طرح ستاویں نہیں تو خیر خط کا محفوظ رکھنا بھی کیا مشکل تھا مگردق جو
کرتے ہیں پہلے پہلے میں نے ہر طرح اخلاق کا برتاؤں کیا مگر جب بد تمیزیوں کا تحمل نہ ہوا تو
میں نے بھی ضابطے تجویز کئے ـ ایک صاحب نے کسی گاؤں سے جمعہ کے متعلق استفتا
بھیجا تھا میں نے اس پر یہ دریافت کیا کہ بازار بھی ہے یانہیں انہوں نے اس خط کو
تو وہیں رکھ لیا اور ایک علحیدہ کارڈ میں لکھ بھیجا کہ بازار ہے میں نے لکھا کہ پہلا خط بھی
تو بھیجنا چاہیئے کیونکہ بعضے اجزا اس میں ہوں گے جو مجھے زبانی کیسے یاد رہ سکتے ہیں اب دیکھ
لیجئے کچھ حذ ہے اس بدتمیزی کی اپنی حرکتوں کو دیکھتے نہیں اور جب میں تنگ آکر
ضابطے مقرر کر دیتا ہوں تو کہتے ہیں کہ صاحب بڑے بد اخلاق ہیں آپ ہی لوگوں نے مجھے
ہوشیار کردیا ـ اس پر بعض ذہین لوگ کہتے ہیں کہ کیا ضرور ہے سب ایسے ہی بد تمیز
ہوں تو قانون عام کیو مقررکیا جاتا ہے لیکن جس کو واقعات پیش آچکے ہوں اس کو یہ
کیا خبر کہ فلاں شخص ایسا نہیں ہے واقعات کی بناء پر قانون مقرر کیا جاتا ہے پھر جب
قانون مقرر ہوگیا تو اب اثتثنا کی کیا وجہ؟ بالخصوص جہاں بالکل مجہول حالت ہو جیسے کل
وہ صاحب کھجور پیش کر رہے تھے اور باوجود اس سمجھا دینے کے کہ معمول نہیں میں
اسیے شخص سے ہدیہ لوں جس سے بے تکلفی نہ پھر کیسی گڑ بڑ کی ـ میں نے بہت تجربوں کے بعد قواعد مقرر کئے ہیں جو اپنی اور دوسروں کی راحت کا سبب ہیں –

(ملفوظ 45)توفیق ذکر بڑی دولت ہے :

ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ یہ کیا تھوڑی بات ہےکہ ذکری کی توفیق ہوجائے یہ ہی بڑی دولت بری نعمت ہے ہمارے حضرت حاجی اس بارہ میں فرمایا کرتے تھے ۔
یابم اور ایا نیابم جسجوئے میکنم حاصل آید یا نیا ید آرزوئے میکنم

(ملفوظ 482)حضرت حکیم الامت کے اصول ماخذ شرعیہ ہیں

ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ میں ہوں غریب آدمی کوئی محکمہ میرے ہاتھ میں نہیں مگراللہ تعالیٰ نے دل میں اصول ایسے پیدا فرمادیئے ہیں جن پر ایک سلطنت چل سکتی ہےاور اس کی رفتار میں ذرہ برابر تنگی یا رکاوٹ نہیں ہوسکتی اور ان اصول کا ماخذ احکام شرعیہ ہیں اس لئے جی چاہتا ہے کہ سب امور میں احکام اسلام کا نفاذ ہو اور شریعت کے موافق سب انتظامات ہوں ۔
الحمد للہ حصہ چہارم ،، الافاضیات الیومیہ ،، کا تمام ہوا ۔

(ملفوظ 481) معاشرتی کوتاہیاں :

ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ یہ اہل اموال جو ہم لوگون کے ساتھ معاشرتی کوتاہیاں اور غلطیاں کرتے ہیں ان کی اس بے پروائی کی وجہ محض ملانوں کی کم وقعتی ہے کم عقلی نہیں ۔ میرے دل میں تو یہ بات تجربہ سے گئی تھی ۔ بعض لوگ خیال کرتے ہیں کہ ذراسی بات پر بگڑے مگر میری نظر اس بات کے منشاء پر ہوتی ہے گو غلطی زیادہ ثقیل نہ ہو مگرجب منشاءاس کا تذلیل وتحقیر ہوگا تو ظاہر ہے کہ ناگواری بھی شدید ہوگی ۔

(ملفوظ 480)مقبولین سے نسبت بہت بابرکت ہے

ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ مقبولین سے نسبت ہونے کی بھی بڑی برکت ہوتی ہے خواہ حسی ہو یا معنوی ایک مرتبہ حضرت حاجی صاحب رحمتہ للہ علیہ کے کسی مرید نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو خواب میں دیکھا فرمایا کہ ہماری طرف سے اپنے پیر کے سرپر ہاتھ رکھنا وہ ہماری اولاد میں سے ہیں صبح کو مرید نے حضرت حاجی رحمتہ اللہ علیہ سے یہ خواب بیان کیا آپ نے سر آگے کردیا ۔ کہ حکم کا امتثال کرو مرید جھجکا کہ میرا ہاتھ اس قابل کہاں فرمایا کہ جھہکتے کیوں ہو یہ تو حکم کا امتثال ہے اسی سلسلہ میں فرمایا کہ ایک مرتبہ بعض کاغذات کی وجہ سے مجھ کو فاروقیت کے متعلق کچھ تردد ہوگیا تھا ۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک شخص نے مجھ سے نسب کے متعلق پوچھا میں نے کہا سنا ہے کہ فاروقی ہیں اس شخص نے کہا کہ میں حضرت عمررضی اللہ عنہ سے پوچھ کرآؤں میں ڈرا کہ کہیں کرکری نہ ہو پھر خیال ہوا کہ اچھا ہے ایک طرف معاملہ ہوجاوے گا میں نے کہا کہ ہاں پوچھ آؤ وہ دوڑا گیا اور دوڑا آٰیا اور کہا کہ میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھ آیا ہوں ۔ فرماتے ہہیں کہ ہاں ہماری اولاد میں سے ہے حافظ غلام مرتضی صاحب مجذوب سے والدہ صاحب کے متعلق عرض کیا گیا تھا کہ اس کے اولاد زندہ نہیں رہتی انہوں نے فرمایا کہ کیسے زندہ رہے عمر اور علی کی کھینچا تانی میں مرجاتے ہیں اب کی باراولاد ہوتو علی کے سپرد کردینا بڑا طویل قصہ ہے بناء اس کی یہ تھی کہ والد صاحب صاحب فاروقی ہہں اور والدہ علوی اور اب تک نام اور اب تک نام والد صاحب کے نام کے مناسب رکھے جاتے تھے مجزوب صاحب نے والدہ کے خاندان کے مناسب نام بتلایئے اس سپردگی میں اسی طرف اشارہ تھا ۔ اس میں بھی تائید ہے فاروقیت کی گو اس میں حجیت مگر حجتہ کی تقویت ہے ۔

(ملفوظ 479)تعلیمیات ومجاہدات کا نچوڑ

ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ تمام تعلیمات ومجاہدات کا حاصل اور مقصود یہ ہے کہ بندہ کا تعلق اللہ تعالٰٰ سے صحیح معنی میں پیدا ہوجائے اسی کے پیچھے طالبین نے سلطنتیں چھوڑ دیں اور ایسی چھوڑ دیں کہ دل میں خطرہ بھی نہیں ایا ۔ حضرت ابراہیم ان اوہم بلخی رحمتہ اللہ علیہ کا قصہ ہے کہ جب انہوں نے بلخ کی سلطنت چھوڑی ہے تو جنگل میں ایک جگہ نماز کا وقت ہوگیا تو ایک کنوئیں سے پانی کھینچنا پاہا تو ڈول میں بجائے پانی کے چاندی بھری ہوئی آئی ۔ اس کو الٹ کر پھر ڈال تو ایک اشرفی آئی پھرتیسری بار جواہرات آئے۔ عرض کیا کرو ایے اللہ ! میں امتحان کے قابل تو نہیں مگر ان چیزوں کو تو چھوڑ کر آیا ہوں پھرا پانی آیا ۔ اللہ اکبر ! کیا چیز پیدا ہوجاتی ہے قلب میں جس نے امارت بلخ کو تلخ کردیا ۔ ان کا ابتدائی واقعہ ترک سلطنت کا یہ ہوا کہ یہ پڑے ہوئے آرام فرمارہے تھے کہ چھت پر آہٹ معلوم ہوئی دریافت کیا کون کہا کر میں ایک شخص ہوں جس شخص ہوں جس کا اونٹ گم ہو گیا ہے اس کو تلاش پر اونٹ کیوں نہیں مل سکتا اس سے ایک کھٹک پیدا ہوگئی اور سلطنت چھوڑدی ۔
یہ ا براہیم ابن اور ادہم بلخی حضرت امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کے شاگرد ہیں بہت بڑے عالم ہیں محدث فقیہ ہیں نرے درویش ہی نہیں اور تبع تابعی بھی ہیں ۔ ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کے تابعی ہونے میں اختلاف ہے مگر راجح تابعیت ہے ۔