ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ پہلے لوگوں میں بھی اختلاف تھا مگر نفسانیت سے نہ ہوتا تھا مولوی تراب صاحب جنہوں نے قاضی مبارک وغیرہ پرحاشیہ بھی لکھا ہے مفتی سعداللہ صاحب سے ان کی ملاقات ہوئی مولود پرپہلے گفتگو ہوا کرتی تھی مولود تراب صاحب نے کہا کہ مولوی صاحب ابھی تک تمہارا انکا ر چلا ہی جاتا ہے ۔ مولوی سعداللہ صاحب نے کہا کہ اور ابھی تک تمہارا اصرار چلا ہی جاتا ہے انہوں نے کہا کہ مولوی صاحب ہم قسم کھا کر کہتے ہیں کہ سوائے متابعت سنت رسول اللہ ﷺ کے اس احتیاط کا اور کوئی داعی نہیں مولوی تراب صاحب نے کہا کہ الحمداللہ آپ اور ہم دونوں انشاءاللہ تعالٰی ناجی ہیں ہم محبت کی وجہ اور تم متابعت کی وجہ سے مناظرہ ختم ہوا ضدی نہ تھے ۔
