(ملفوظ 340)راہ طریقیت میں شیخ مبصر کی ضرورت :

ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ایک صاحب نے لکھا تھا کہ مجھ کو جیسی محبت آپ سے پہلے تھی اب نہیں رہی میں نے لکھا کہ پھردینی ضرر کیا ہوا بھی مکھا تھا کہ نماز میں خشوع و خضوع نہیں رہا میں نے لکھا کہ اختیاری درجہ نہیں رہا یا غیراختیاری نہیں ریا یہ بھی لکھا تھا کہ پہلی باتیں یاد کر کے دل ڈھونڈتا ہے میں نے لکھا کہ بچپن کو یاد کرکے بھی دل ڈھونڈتا ہے اس پرفرمایا کہ ان کو تو میری محبت نہ رہنے پرحسرت ہے اگرحق سبحانہ وتعالٰٰی کے ساتھ بھی محبت طبعی نہ ہو تو اس میں بھی کوئی ضرر نہیں عقیلہ اختیاریہ ماموربہ ہے وہ ہونا چاہئے وہی کافی ہے اس ہی لئے شیخ مبصری کی اس راہ میں ضرورت ہے ورنہ اس راہ میں ہزارہا حضرات ہیں ۔