( ملفوظ 418) صاف اور سچ بات کرنا آسان ہوتا ہے

ایک صاحب کی غلطی پر مواخزہ فرماتے ہوئے فرمایا کہ اس مواخزہ اور کھود کرید کی وجہ سے میں اس قدر بدنام ہوں کہ ایک شخص نے کہا تھا کہ منکر نکیر کے سوالوں کا جواب تو آسان مگر اس کے سوالوں کا جواب مشکل ہے میں نے سن کر کہا کہ بالکل ٹھیک ہے وہاں سچ بولو گے ـ بات نہیں بناؤ گے ـ اس لئے ان کا جواب آسان ہے اور یہاں بات بناتے ہو وہ چلتی نہیں اس لئے جواب مشکل ہوتا ہے ـ