(ملفوظ 240)سرکاردوعالم ﷺ کی انوکھی شان :

ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ جناب محمدالرسول اللہ ﷺ چونکہ ہمارے ہیں اس لئے ہم کو حضور کی شان انوکھی نہیں معلوم ہوتی مگر جب دوسرے مذاہب کے آدمی غورکر کے دیکھتے ہیں تو ان کو حضور کے حالات پربڑا تعجب ہوتا ہے اور واقعی ہیں عجیب حالات اورکیسے نہ ہوں آخرمامورمن اللہ ہیں اور خاتم نبوت ہیں عالم کی آفرینش کے سبب آپ ہی ہیں سب کچھ آپ ہی کی ذات مبارک کیلئے پیدا کیا گیا اورآپ ہی کی شان یہ ہے
لا یمکن الثناء کما کان حقہ بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر
( جو ثناء آپ کی شان کے لائق ہے وہ توہم سے ممکن ہی نہیں ، بس مختصر طور پرکہ سکتے ہیں کہ اللہ تعالی کے بعد آپ ہی کا ردجہ ہے ۔ 12)