(ملفوظ 381)طبیعت کا ضیعف ہونا

حضرت والا نے ایک صاحب سے پانی کے لئے منگایا کٹورہ میں پانی زائد دیکھ کر فرمایا کہ اس کوکم کرکے لاؤ طبیعت اس قدر ضیعف ہے کہ زائد پانی ہونے کی وجہ سے طبیعت گھبراتی ہے تھوڑا سا بھی نہیں پیا جاتا دسترخوان پرا گر روٹی زائد آجائے توایک روٹی بھی راحت سے نہیں کھا سکتا اب بتلایئے بعضے انتظامات کی یہ بناء کیسے سمجھاؤں میرے اس مواخذہ کرنے پرکہ تکنے سے تکلیف ہوتی ہے کہتے تھے کہ یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ دیکھنے سے بھی تکلیف ہوتی ہے ۔