(ملفوظ 47)تربیت میں ہر بات کی دقیق رعایت :

ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آج کل عدل اور حفظ حدود کی بے حد کمی ہے مجھ کو بحمداللہ اس کا بڑا خیال رہتاہے مثال کے طریق پر ایک بات عرض کرتا ہوں گو بظاہر ایک معمولی سی بات معلوم ہوتی ہے کہ جب کوئی طالب علم داخل ہونے آتا ہے تو میں خود اس کو ساتھ لے کر استاد کے سپرد کرکے آتا ہوں استاد کو یہاں پر بلا کر نہیں سپرد کرتا اس میں ان کے احترام اور اعزاز کو ملحوظ رکھتا ہوں اور کبھی کھبی جو بلا لیتا ہوں وہ اس لئے کہ کہیں ان میں عجیب نہ پیدا ہوجائے اور یہ نہ سمجھنے لگیں کہ ہم میں بھی مخدومیت کی شان ہے یہ باب تربیت بھی نہایت ہی دقیق ہے ہر باکی دقیق دقیق رعایت کرنی پڑ تی ہے ۔