(ملفوظ اا)تارک الدنیا کون ہیں ؟

ایک صاحب نے ایک درویش کی مدح بیان کرتے ہوئے ذکر کیا وہ تارک الدینا ہیں آبادی میں رہمنا پسند نہیں کرتے جنگل میں رہتے ہیں فرمایا کہ تادک الدنیا ہونے کے ساتھ جنگل میں رہنا تو لازم نہیں پھر جب دل دنیا سے بیزار ہے تو اس کو پہاڑ اور جنگل ہی کی کیوں سوجھتی ہے یہ بھی تو دنیا ہی میں ہیں ارے بندہ خدا شہر میں رہو کوئی پھاڑتا ہے کاٹتا ہے اور کثر احوال میں اصل سبب اس کا ایک اور چیز ہے وہ نفس کا کید ہے جس کو ہرایک شخص نہیں سمجھ سکتا یہ نفس بڑاچالاک اور مکار ہے سوجھاتا ہے ایسی باتیں کہ ایسا کرنے سے شہرت ہوگی نام ہوگا لوگ تارک الدنیا سمجھیں گے تواس نے دنیا ہی کے واسطے دنیا کو ترک کیا پھر دنیا کہاں ترک ہوئی ۔