فرمایا میں ایک مرتبہ دیوبند سے کسی جگہ جاتا ہوا شاہ عبدلرحیم صاحب رحمتہ اللہ علیہ رائے پوری کے پیر سے ملا ہوں ان کا نام بھی شاہ عبدالرحیم ہی تھا ۔ اچھے بزرگ تھے سہارنپور ہی میں ملاقات ہوئی ۔ یہ مجھے صحیح یا د نہیں رہا انھوں نے فرمایا تھا کہ پھر بھی ملنا یا میں نے خود غرض کیا تھا کہ میں اس سفر سے واپسی میں حاضر ہونگا مگر دیوبند دوسری طرف سے چلا آیا دیوبند پہنچکر خیال آیا کہ بزرگوں سے وعدہ کرکے خلاف کرنا اچھا نہیں خلاف ادب ہے میں نے دیوبند سے لکھا کہ میں اس عذر کی وجہ سے کہ دیوبند دوسرے راستہ سے چلا آیا حاضری سے مجبوررہا عذر کی وجہ سے وعدہ خلافی ہوئی جوابی ٹکٹ بھی بھیجا تھا مگر جواب آیا کہ عذر کی اطلاع دے دینا بھی ایفاء وعدہ ہی ہے وعدہ خلافی نہیں فرمایا کہ بزرگوں کی باتیں بھی بزرگ ہوتی ہیں ۔ کیسے کام کی بات فرمائی اور انھوں نے میرے لیئے دعائیں کیں ۔ میرے پاس بزرگوں کی دعاؤں کی ہی پونجی ہے اورعمل وغیرہ جیسے کچھ ہیں ان کی حقیقت تومجھ کو ہی معلوم ہے ۔
