ایک شخص نے آکر مصافحہ کیا اور کچھ ایسے عنوان کے ساتھ کہ جس میں ادب کا لحاظ نہ تھا اسپر فرمایا کہ اعتدال بالکل گم ہو گیا اگر ادب کریں گے تو حد عبادت تک پہنچ جائیں گے اور بے تکلفی اختیار کرنیگے تو بہودگی اور بد تمیزی کے درجہ تک پہنچ جائیں گے آدمیت اور سلیقہ کا نام و نشان باقی نہ رہا ـ
