( ملفوظ 206) حکم شرعی کے اسرار اور حکمیتیں معلوم کرنیکا مرض

ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ہر حکم کی حکمتیں اور اسرار معلوم کرنے کا مرض عام ہو گیا ہے اور یہ سبق زیادہ تر نیچریوں سے لوگوں نے حاصل کیا ہے اس سے بچنا چاہیئے حضرت مجدد صاحب کا قول ہے کہ احکام میں حکمتوں کا اور اسرار کا تلاش کرنا مرادف ہے انکار نبوت کا یہ نبی کا اتباع نہیں حکمت کا اتباع ہے جب نبی کو نبی مان لیا پھر لم کیف کرنا کیسا سچ تو ہے کہ پورے حقوق جبھی ادا ہوتے ہیں جب عشقی تعلق ہو ـ بدون اسکے خطرہ ہی رہتا ہے گو خطرہ کا مقابلہ اختیاری ہے ـ