( ملفوظ 67 ) ایک دیہاتی کا حضرت گنگوہی کے پاؤں دبانا

ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ایک گاؤں والے جو دیندار اور بے تکلف حضرت مولانا گنگوہی ؒ کو پاؤں دباتے ہوئے دیکھا ـ کہنے لگا کہ مولوی لگا کہ مولوی جی ، جی تو بڑا خوش ہوتا ہوگا کہ میں پاؤں دبوا رہا ہوں ـ فرمایا کہ ہاں خوش تو ہوتا مگر نہ اس وجہ سے کہ میں بڑا ہوں ـ بلکہ راحت کی وجہ سے تو وہ کہتا ہے کہ بس تو تم کو پاؤں دبوانے جائز ہے کیا ٹھکانہ ہے اس فہم کا ـ