( ملفوظ 170 ) غصہ ہمیشہ تکبر کی وجہ سے نہیں ہوتا

مقارب ملفوظ 156 ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ کبھی غصہ ضعف تحمل سے بھی ہوتا ہے ہمیشہ تکبر ہی سبب نہیں ہوتا جیسے چمار کبھی اپنے سے بڑے پر بھی غصہ کرتا ہے حلانکہ وہاں تکبر کا شائبہ بھی نہیں ہوتا تو اس کا وہ غصہ بے حد اذیت پہنچنے کے بعد ہوتا ہے ۔ البتہ اگر غصہ میں انتقام حد سے گزر جائے تو ناجائز ہے اور وہ اکثر تکبر سے ہوتا ہے ۔