( ملفوظ 40 )ایمان کیلئے کلمہ کا تلفظ ضروری نہیں

ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت بغیر کلمہ پڑھے ہی نماز فرض ہو جائے گی ، فرمایا کہ کلمہ پڑھے یا نہ پڑھے جب عزم کر لیا اور اطلاع کر دی کہ مسلمان ہے نماز فرض ہو گئی ہے ، عرض کیا کہ عزم کر لینے سے مسلمان ہو جاتا ہے ، فرمایا جی ہاں عزم کر لینے سے مسلمان ہو جاتا ہے ۔