(ملفوظ 8)مختصر جامع دعاء :

ایک دیہاتی شخص نے حضرت والا سے دعا ء کیلئے عرض کیا عرض کیا حضرت والانے ان لفظوں میں دعا ء فرمائی کہ اللہ بھلا کر ے اس پر اس شخص نے نہایت ہی افسردہ لہجے میں عرض کیا کہ جی بس یہ بھی کافی ہے فرمایا کہ ایسے بولتے ہو کہ جیسے مجبوری میں کہا جاتا ہے کہ خیر جو کچھ ہوگیا یہ ہی سہی بھائی تم نے ہی میرے سے کونسی تفصیل بیان کی تھی وہی رسوم کی خرابی دل میں تو ہے مفصل اور زبان پر ہے مجمل اور دعا ء چاہتے ہیں مفصل کی جودل میں ہے اسے کہتے نہیں بندہ خدا اگر زبان سے اور کچھ کہتا اور زیادہ دعا کردیتا اور یہ بھی کیا تھوڑی دعاء ہے کہ اللہ بھلا کرے یہ سب کو شامل ہے ۔