لفوظ 137: آیت وللہ العزۃ ولرسولہ وللمؤمنین کا مطلب

آیت وللہ العزۃ ولرسولہ وللمؤمنین کا مطلب ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت وللہ العزۃ ولرسولہ وللمومنین سے کہاں کی عزت مراد ہے اور کیا اس کا مفہوم سابقین ہی پر ختم ہو گیا ـ فرمایا کہ مناط (اصل ) عزت تو مسلمان ہی کو حاصل ہے اور وہ عزت آخرت کی ہے اسلئے کہ یہاں پر تو خلاف کا وقوع بھی ہوتا رہتا ہے جس عزت کو حق تعالی فرما رہے ہیں وہ عزت آخرت ہی کی ہے کہ وہاں کمال عزت کا درجہ مسلمانوں ہی کو عطا فرمایا جائے گا اور کفار کو انتہائی ذلت کا سامنا ہوگا